ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ریلوے بورڈ میں کم ہوگی ارکان کی تعداد:ذرائع

ریلوے بورڈ میں کم ہوگی ارکان کی تعداد:ذرائع

Sun, 20 Oct 2019 19:24:14    S.O. News Service

نئی دہلی،20اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ریلوے نے 200 ارکان پر مشتمل ریلوے بورڈ میں 25 فیصد کمی کر کے اس کادائرہ گھٹا کر 150 ارکان تک کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ذرائع نے اتوار کو یہ معلومات دی۔ریلوے بورڈ کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے اس کے دائرے کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کافی وقت سے چل رہی تھی۔اس کی پیشکش سن 2000 میں اٹل بہاری واجپئی کی حکومت نے پیش کی تھی۔حکومت نے قومی نقل و حمل کی اعلی پالیسی کا تعین یونٹ کادائرہ کم کرنے کی تجویز دی تھی۔ایک ذرائع نے بتایاکہ فی الحال بورڈ میں 200 افسر ہیں۔ان میں سے ڈائریکٹر کی سطح کے 50 افسران اور اس سے زیادہ کے لیے زونل ریلوے میں کم کرکے اس کی تعداد گھٹا کر 150 لوگوں کا کیا جائے گا۔یہ کافی وقت سے زیر التواء ہے اور ایسا محسوس کیا جا رہا تھا کہ بہت سے لوگ ایک جیسا کام کر رہے ہیں اور کارکردگی کو بڑھانے کے لئے زون میں سینئر افسران کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کو جلد ہی عمل میں لایا جائے گا۔یہ منصوبہ ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کی طرف سے پیش 100 دن کے ایجنڈا کا حصہ ہے اور ریلوے بورڈ کے موجودہ صدر وی کے یادو کی ترجیح ہے۔غور طلب ہے کہ 2015 میں ہندوستانی ریلوے پر بیریک ڈبری کمیٹی نے بھی اپنی رپورٹ میں ریلوے بورڈ کی تنظیم نو کی سفارش کی تھی۔ایک سینئر افسر نے کہاکہ ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ ریلوے بورڈ سمیت ریلوے میں ملازمین کی تعداد بہت زیادہ ہے،یہ تنظیم کی کارکردگی پر برعکس اثر ڈال رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے بورڈ کی تشکیل نو کی وزارت کے تبادلوں کا آغاز محض ہے۔


Share: